• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کورونا کے علاج کیلئے پیسو امیونائزیشن طریقہ استعمال کرنے کی اجازت

کورونا کے علاج کیلئے پیسو امیونائزیشن طریقہ استعمال کرنے کی اجازت

اسلام آباد: سربراہ نیشنل انسٹیٹیوٹ برائے امراض خون ڈاکٹر طاہر شمی نے کہا ہے کہ کورونا کے علاج کیلئے پیسو امیونائزیشن کا طریقہ استعمال کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ اور پنجاب حکومتوں نے کورونا کے صحت یاب مریضوں کے پلازما سے علاج کی اجازت دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی حکومتیں بھی آج یا کل اجازت دے دیں گی

ڈاکٹر طاہر شمسی کے مطابق پلازمہ کی مدد سے کورونا کے انتہائی علیل مریضوں کا علاج ہی موزوں طریقہ ہے جس سے کریٹیکل مریضوں کا علاج کیا جائےگا۔

انہوں نے بتایا کہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیزز نے دو ہزار پلازما کا بندوبست کرلیا ہے، اب این ڈی ایم اے اور حکومت کے ساتھ مل کر لائحہ عمل تیار کیا جائےگا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے لوکل پھیلاؤ کو روکنے کے لئے لوگ لاک ڈاؤن پر عمل کریں، لوگ گھروں میں رہیں گے تو ہی کورونا کے مقامی پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply