اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان آج تھرپارکرکا دورہ کریں گے، جہاں وہ چھاچھرو میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔
محرومیوں کے دیس تھرپارکر میں آج دوپہر کو وزیر اعظم عمران خان پہنچ رہے ہیں وہ خصوصی طیارے سے مائی بختاور ایئرپورٹ پہنچیں گے جہاں سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے چھاچھرو جائیں گے۔
وزیراعظم کی آمد کے حوالے سے علاقہ مکینوں نے امیدیں وابستہ کر رکھی ہیں۔
وزیر اعظم چھاچھروکے ایک کرکٹ اسٹیڈیم میں جلسہ سے خطاب کریں گے، جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔
جلسہ میں وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، دیگر وفاقی وزراء، سرکاری افسران اورپی ٹی آئی سندھ کے عہدیداران اور اراکین اسمبلی بھی شرکت کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان تھرمیں ہیلتھ کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم تھر کے دورے کے دوران تھرکول میگا منصوبے کا جائزہ لیں گے اور تھر پارکر کیلئے خصوصی پیکج کا اعلان بھی کریں گے۔

عمران خان سیاسی شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ سابق وزیر اعلیٰ سندھ سردار ارباب غلام رحیم بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے، ارباب غلام رحیم کی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پی ٹی آئی میں شمولیت متوقع ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں