کراچی: میئرکراچی وسیم اختر نے میئر شپ چھوڑنے کی دھمکی دے دی ہے، ان کا کہنا تھا کہ مارٹن کوارٹرز، گارڈن ایسٹ اور جہانگیر روڈ کے متاثرین کی حمایت جاری رکھیں گے۔
کے ایم ہیڈ آفس میں پریس کانفرنس کے دوران وسیم اختر نے کہا کہ متاثرین کو وفاق نے پلاٹ الاٹ کیے، انھیں قابضین نہ قرار دیا جائے۔
انھوں نے مطالبات تسلیم نہ ہونے پر مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی، ساتھ ہی کہا کہ وہ بحیثیت ڈپٹی کنوینر پارٹی کے سامنے وفاقی حکومت کے ساتھ چلنے یا نہ چلنے کا معاملہ رکھیں گے۔
میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے رفاہی پلاٹس پر قائم تجاوزات خالی کرنے کا کہا ہے، مارٹن کوارٹر والے قابضین نہیں ہیں
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں