برے کردار نے مجھے بہتر انسان بنایا، رنویر

بالی وڈ کے اداکار رنبیر سنگھ نے کہا ہے کہ ان کے کیرئیر کے سب سے برے کردار نے ان کو بہتر انسان بنادیا۔ ایک انٹرویو میں فلم پدماوت میں ادا کئے گئے کردار علا ئوالدین خلجی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس کردار نے ان کی نجی زندگی میں کافی اثر ڈالا ، اس منفی کردار نے ان کو اچھا انسان بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کے فلمی کیرئیر کا سب سے برا کردار تھا اور جب وہ یہ کردار ادا کر رہے تھے تو ان کو ڈر تھا کہ شائقین ان کو اس کردار میں پسند نہیں کریں گے لیکن مداحوں نے ان کو اس کردار میں خوب سراہا۔ رنبیر سنگھ نے اپنی نئی فلم گلی بوائے کے بارے میں کہا کہ وہ اس فلم میں رنبیر سنگھ ریپر بوائے کا کردار ادا کر رہے ہیں ،جس کے لئے انہوں نے کافی وقت ریپر بوائز کے ساتھ گزارا ، تاکہ وہ اس کردار کو بہتر طریقے سے نبھا سکیں۔ فلم گلی بوائے آئندہ سال ریلیز کی جائے گی، جبکہ فلم کی ہدایتکارہ زویا اختر ہیں۔

  • julia rana solicitors london
  • merkit.pk
  • julia rana solicitors
  • FaceLore Pakistan Social Media Site
    پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply