بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے انڈین کچور ویک میں 30 کلو وزنی لہنگا پہن کر ریمپ پر واک کی۔ بھارتی ذرائع کے مطابق اداکارہ کرینہ کپور اداکاری کے ساتھ فیشن کی دنیا میں بھی مقبولیت رکھتی ہیں۔ اداکارہ نے حال ہی میں انڈین کچور ویک میں سنہرے رنگ کے30 کلو وزنی لہنگے میں واک کی تو حاضرین نے اسے بہت پسند کیا۔ اس فیشن شو میں کرینہ سمیت بالی وڈ کی دیگر اداکارائوں نے بھی شرکت کی اور عروسی ملبوسات پہن کر واک کی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں