وفاقی حکومت نے لائیو سٹاک اور فصلوں کے فروغ کے لئے 45کروڑ60لاکھ روپے کی لاگت سے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار بائیو ٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ کر لیا ۔ منصوبے کا مقصد جینیٹک انجینئرنگ کے ذریعے فصلوں اور لائیو سٹاک کی پروڈکٹویٹی میں اضافہ، آلودہ پانی کی صفائی اور ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی پر کام کرنا ہے، 3 سالہ منصوبے پر 45کروڑ 60لاکھ روپے لاگت آئے گی جو ملک میں لائیو سٹاک، فصلوں اور فشریز کی پیداوار میں اضافے کے لئے شروع کیا جائے گا، اس منصوبے کا بنیادی مقصد معیاری فصلوں کے حصول کے ساتھ ڈیری سیکٹر کے فروغ اور زراعت پر کام کرنے والے ادارے کی اپ گریڈیشن ہے تاکہ تحقیقی کام کو بڑھایا جا سکے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں