• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاکستان مخالف جعلی بھارتی سرجیکل سٹرائیک کا بالی ووڈ ڈرامہ فاش

پاکستان مخالف جعلی بھارتی سرجیکل سٹرائیک کا بالی ووڈ ڈرامہ فاش

 مودی خوشامد میں پاکستان مخالف  جعلی بھارتی سرجیکل سٹرائیک کا بالی ووڈ ڈرامہ فاش ہو گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی مووی میں جعلی سرجیکل سٹرائیک کا قبل از وقت ریلیز لیک ہونا یہ ثابت کرگیا ہے کہ پاکستان دشمنی میں بننے والی تمام بھارتی فلموں کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی راء کا ہاتھ ملوث ہے۔بھارتی خفیہ ایجنسی راء کا مخصوص مالیاتی ڈیپارٹمنٹ، پاکستان دشمنی میں بننے والی تمام موویز میں ناصرف مالی معاونت فراہم کرتا ہے بلکہ اس سلسلے میں ہر طرح کے وسائل بھی مہیا کرتا ہے۔بالی ووڈ نے چاپلوسی اور خوشامد میں بھارتی فوج پر بھی سبقت لے لی ہے۔

مودی کی ایما پر بھارتی بالی ووڈ کی آنے والی پاکستان مخالف مووی جس میں جعلی سرجیکل سٹرائیک کا جھوٹا بیانیہ بنایا گیا ہےوہ  ریلیز سے پہلے ہی لیک ہو گیا ہے۔جعلی سرجیکل سٹرائیک اور پاکستان کے ہاتھوں شرمناک شکست کو جیت میں بدلنے کے لئے بالی ووڈ میدان میں آگیا ہے۔ابھیشیک دُھدیا نے وزارت دفاع سے پرائیڈ آف انڈیا بالاکوٹ اٹیک کے نام سے فلم بنانے کی اجازت مانگ لی ہے۔فلم حقیقت کی بجائے افسانوی کرداروں، واقعات اور کارناموں پر مشتمل ہو گی۔فلم میں مودی کو خو ش کرنے کے لئے جگہ جگہ مودی کے ٹویٹس، لائیو فوٹیج اور تقاریر دکھائی جائینگی۔فلم کا آغاز بھی مودی کی آواز میں بنائی گئی نظم سے ہوگا ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

مضحکہ خیز سکرپٹ کے مطابق 26 فروری کو بھارتی طیاروں نے پاکستانی حدود میں گھس کر F-16 سمیت کئی طیاروں کو مار گرایا۔سکرپٹ کے مطابق بالاکوٹ میں ریڈار اور ائیر ڈیفنس میزائل بھی نصب کئے گئے تھے جنہیں راء کے ایجنٹوں نے سٹرائیک سے قبل تباہ کر دیا تھا۔فلم کا ہیرو ایک ہزار دہشتگردوں سے تن تنہا لڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔حقیقت سے کوسوں دور افسانوی خیالات پر مبنی فلم  کا مقصد مودی کی خوشامد ہے.

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply