• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • الیکشن کمیشن کا فیصلہ منظور نہیں،عدالت جا رہے ہیں:عمران خان

الیکشن کمیشن کا فیصلہ منظور نہیں،عدالت جا رہے ہیں:عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو الیکشن کمیشن کے جانبدار فیصلے کے خلاف سڑکوں پر نکلے اور احتجاج کیا۔

اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف عدالت جا رہے ہیں، اس کیس میں ایک چیز غیر قانونی نہیں نکلے گی کیونکہ ہمارے پاس تمام دستاویزات ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور نواز شریف نے توشہ خانہ کا قانون توڑا، انہوں نے چار مہنگی گاڑیاں غیرقانونی طور پر نکالی تھیں۔

عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمشنر نے ہمیشہ ہمارے خلاف فیصلے دیئے ہیں، ای وی ایم معاملے پر بھی الیکشن کمشنر نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، پیپلزپارٹی اور ن لیگ سے ملکر الیکشن کمشنر نے ای وی ایم مشین کو مسترد کیا۔

انہوں نےکہا کہ سینیٹ الیکشن میں یوسف رضاگیلانی کابیٹا پیسے دیتے ہوئے پکڑا گیا لیکن الیکشن کمیشن نے کوئی کارروائی نہیں کی۔

Advertisements
julia rana solicitors

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں الیکشن کمشنر کی مدد کے باوجود ن لیگ کوشکست ہوئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply