آئندہ بجٹ میں نئے ٹیکس نہ لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی) نے فیصلہ کیا ہے کہ چند روز بعد پیش کیے جانے والے آئندہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا۔

مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت ہونے والے ای سی سی کا اجلاس ہوا۔ مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کورونا کی وجہ سے ایک ہزار پانچ سو ارب روپے آمدن کم ہو جائے گی۔ منفی گروتھ کی وجہ سے ملکی ریمیٹنسز کم ہوں گی۔

عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ حکومت نے رواں مالی سال میں اسٹیٹ بینک سے کوئی قرض نہیں لیا اورمزید ٹیکسز نہ لگانے سے آئندہ سال ریوینیو بھی اکٹھا نہیں ہوگا۔

مشیرخزانہ ڈاکٹرحفیظ شیخ نے کہا تھا کہ موجودہ حالات کو سامنے رکھ کر نئے بجٹ کی تیاری کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس وصولیوں کےنظام میں موجود خامیوں کاخاتمہ چاہتےہیں، حکومت تمام فریقین سےبات چیت کرکےان کی تجاویز پرغورکرے گی۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کودرپیش مشکلات ختم کرنےکیلئے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں۔ ایک بیان میں مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا تھا کہ کورونا کے باعث ہماری برآمدات کو شدید دھچکا لگا ہے۔ مشیر خزانہ نے کہا کہ سمجھ رہے تھے کہ جی ڈی پی بڑھے گی لیکن اب ڈیڑھ فیصد کم ہوگی۔

مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے کہا ایکسپورٹ میں اضافہ اور روپیہ بھی مضبوط ہورہا تھا۔ہماری کوشش تھی کہ ملازمتوں کے مواقع پیدا کریں لیکن کورونا وائرس کے سبب اہداف حاصل نہیں ہو سکے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

خیال رہے کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ12 جون کو پیش کیا جائے گا۔ اطلاعات ہیں کہ کورونا وائرس کے سبب معیشت کو جو نقصان ہوا اس کی وجہ سے بجٹ کے اہداف کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور وفاقی وزارتوں کی طرف سے دی گئی بجٹ تجاویز پر بھی مزید کٹ لگا دیا گیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply