• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارت، پاکستان کے جواب کا انتظار کرے جو انہیں حیران کردے گا: پاک فوج

بھارت، پاکستان کے جواب کا انتظار کرے جو انہیں حیران کردے گا: پاک فوج

پاک فوج نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان کی حدود میں دراندازی کی کوشش کی اب وہ پاکستان کے جواب کا انتظار کرے جو انہیں حیران کردے گا، کیونکہ ہمارا ردِعمل بہت مختلف ہوگا، اس کی جگہ اور وقت کا تعین ہم خود کریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت پاکستان دشمنی میں بھی بے وقوفی دکھا رہا ہے۔‘

ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو بتاؤں گا کہ آج کیا ہوا اور اس پر بھارتی میڈیا کس طرح سے بات کررہا ہے۔ انہوں نے کہا بریفنگ کے دوران بھارت کے مختلف میڈیا چینلز کی جانب سے شائع کی جانے والی شہ سرخیوں کو بھی دکھایا گیا۔

اس کے بعد میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ یہ بھارتی دعوے ہیں، اللہ کی ذات بڑی ہے ، آئیں 21 منٹ پاکستان کی حدود میں 21 منٹ تک رہ کردکھائیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ گزشتہ چنددنوں سے پاک بھارت کشیدگی جاری ہے، حالیہ کشیدگی کا آغاز پلوامہ میں حملے کے بعد ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ایک محاورہ ہے کہ بے وقوف دوست سے عقل مند دشمن بہتر ہوتا ہے، بھارت دشمنی میں بھی بے وقوفی کا ثبوت دیتا ہے۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارتی طیاروں نے 21 منٹ تک پاکستان میں رہنے کادعویٰ کیاہے، بھارت میں ہمت ہے تو 21 منٹ کیلئے پاکستان میں رہ کردکھائے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پلوامہ کے بعد وزیراعظم، وزیر خارجہ نے عوام سے بات چیت کی اور انہیں اعتماد میں لیا، جس کے بعد میں نے تفصیلی بات چیت کی۔ میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا تھا کہ آپ (بھارت) نے اگر پاکستان پر حملہ کیا تو ہم جواب کا سوچیں گے نہیں بلکہ جواب دیں گے۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ جس دن سے کشیدگی کا آغاز ہوا جنگ کی تیاری کے طریقہ کار کے مطابق زمینی فورس، فضائی اور بحری فورسز نے اقدامات کیے ہوئے ہیں۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ہماری فوج تعینات ہے جب بھی بھارتی فوج زمینی راستہ اختیار کرتی انہیں وہی جواب ملتا جو ہم نے منصوبہ بنایا تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کو پہلے مختلف دو مقامات پر مشغول کیا لیکن پھر کشمیر میں تیسرے مقام سے دراندازی کی۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے طیاروں کو ایل او سی میں پاکستانی حدود میں آنے اور باہر جانے میں مجموعی طور پر 4 منٹ لگے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ جھوٹ کا سہارا لیا، پاکستان ان کا جواب جھوٹ سے نہیں بلکہ سچ سے دے گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت 350 نہیں بلکہ صرف 10 لاشیں ہی دکھا دے، جو وہ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر پاکستانی حدود میں کوئی کارروائی ہوتی تو وہاں لاشیں ہوتیں، عمارتوں کا ملبہ اور زخمیوں یا مارے جانے والوں کا خون ہوتا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ نے کہا کہ 14 فروری کے بعد سے جب سے کشیدگی بڑھتی تو بارڈر کے دونوں اطراف اپنی اپنی فضائی کمبٹ پیٹرولنگ کرتے ہیں جن کی پیٹرولنگ جاری رہتی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہر وقت کمبٹ ایئر پیٹرولنگ کا مشن فضا میں رہتے ہیں، ایسا ہی گزشتہ رات بھی تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے پہلے بھی سرحد کے نزدیک آئے تھے لیکن وہ اتنی نزدیک نہیں آئے تھے جہاں سے ہمیں محسوس ہوتا کہ یہ پاکستان کی حدود میں داخل ہوں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ڈی جی آئی ایس پی آرنے کہا کہ رات کو ہمارا کمبٹ ایئر پیٹرول مشن پیٹرولنگ پر تھا جب بھارتی طیارے پہلی مرتبہ سیالکوٹ –لاہور کے علاقے میں ریڈار پر سامنے آئےکہ وہ اس حدود کی جانب بڑھ رہے تھے جس پر ہماری پیٹرولنگ ٹیم نے فضا سے ہی ان طیاروں کو چیلنج کیا اور وہ پاکستانی حدود میں داخل نہیں ہوسکے وہ 7،8 میل دوری پر اپنی فضا میں رہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply