• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کیا واٹس ایپ ’چینلز‘ پر رپلائی کا فیچر پیش کرنے جارہا ہے؟

کیا واٹس ایپ ’چینلز‘ پر رپلائی کا فیچر پیش کرنے جارہا ہے؟

دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر ’چینلز‘ نامی فیچر متعارف کرنے کے بعد اس میں مزید نئے فیچرز کا اضافہ کیا جارہا ہے۔

15 ستمبر کو واٹس ایپ نے دنیا بھر کے صارفین کے لیے’چینلز’ نامی فیچر متعارف کرایا تھا، چینلز اصل میں واٹس ایپ براڈ کاسٹ فیچر کی طرح ہے جسے سیاسی، سماجی اور تمام مشہور شخصیات اور ادارے اپنی اپ ڈیٹس شیئر کرنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔

جس ادارے یا شخصیت کی جانب سے چینلز بنایا گیا ہے اسے تمام لوگ دیکھ سکتے ہیں اور فالو کرسکتے ہیں اور ان کی ہر لمحے کی اپڈیٹ صرف ایک کلک کی دوری پر حاصل کرسکتے ہیں۔چینلز پر آپ اپنی پسندیدہ شخصیت یا ادارے کو فالو کرکے ان کی اپڈیٹس پر لائک یا ایموجی کے ذریعے ردعمل دے سکتے ہیں لیکن کمنٹ یا رپلائی کرنے کا آپشن موجود نہیں ہے۔تاہم اب واٹس ایپ بیٹا انفو نامی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ چینلز پر رپلائی کرنے کے فیچر پر کام کیا جا رہا ہے اور یہ جلد متعارف کیا جائے گا۔

واٹس ایپ بیٹا انفو کی جانب سے اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ کمپنی چینلز پر رپلائی کرنے کے فیچر پر کام کر رہی ہے، رپلائی کا آپشن چینلز کی پوسٹ کے ساتھ ہی موجود ہوگا، اس کے علاوہ چینل کو فالو کرنے والے صارفین یہ بھی دیکھ سکیں گے کہ کتنے لوگوں نے اپڈیٹ پر رپلائی دیا ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ رپلائی کرنے کے دوران صارف کا نمبر چینلز کے ایڈمن کو ظاہر نہیں ہوگا، یعنی واٹس ایپ کی جانب سے پرائیویسی کا بھی خاص خیال رکھا جائے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

واٹس ایپ چینلز اسٹیٹس والے ٹیب پر ظاہر ہوتا ہے جو دوستوں اور رشتہ داروں سے کی جانے والی چیٹ سے علیحدہ ہوتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply