• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پیسے لے کر رکھ لیں ، لیکن نظریہ نہ چھوڑیں ،عمران خان کی خواتین ارکان کو ہدایت

پیسے لے کر رکھ لیں ، لیکن نظریہ نہ چھوڑیں ،عمران خان کی خواتین ارکان کو ہدایت

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات میں خواتین ارکان اسمبلی نے الزام لگایا کہ ہمیں وفاداری تبدیل کرنے کیلئے پیسوں کی پیشکش کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے زمان پارک میں تحریک انصاف کی خواتین ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی ۔خواتین ارکان کا کہنا تھاکہ ہمیں لالچ دیا جارہا ہے کہ آپ کو مستقبل میں ٹکٹ دیں گے۔ پیسوں اور ہمیں محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی بھی پیشکش کی جارہی ہے۔
عمران خان نے مسکراتے ہوئے پیسوں کی پیشکش پرخواتین ارکان اسمبلی کو جواب دیا کہ آپ ان سے پیسے لے لیں اور اپنے پاس رکھیں ۔ آپ نظریے کے ساتھ رہیں اور ان کی آفرز کو انجوائے کریں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اجلاس میں مونس الٰہی کی تعریف کی اور کہا کہ وہ ہمارے ساتھ ہیں بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply