ہم ایرانی خواتین کیساتھ ہیں ،جوبائیڈن

ایران میں جاری مظاہروں پر امریکی صدر جو بائیڈن کا ردعمل سامنے آگیا، امریکی صدر نے کہا کہ امریکا ایرانی خواتین کے ساتھ کھڑا ہے۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے امریکی صدر کا بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ ایران میں مظاہروں میں شامل خواتین اور طلبا کے خلاف کریک ڈاؤن کی اطلاعات پر فکر مند ہوں۔ امریکا ایرانی حکام کو ذمہ دار ٹھہراتے رہیں گے اور لوگوں کے آزادانہ احتجاج کے حق کی حمایت کرتے رہیں گے۔

واضح رہے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے مہسا امینی کی ہلاکت پر ملک میں جاری احتجاجی مظاہروں کا ذمہ دار اسرائیل اور امریکا کو قرار دیا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

ایران ہیومن رائٹس، جو کہ ناروے میں موجود ایک این جی او ہے، کا کہنا ہے کہ ایران میں حالیہ مظاہروں کے نتیجے میں 133 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply