ٹوئٹ وائرل کرنے کے 4 آسان طریقے

کراچی: انٹرنیٹ کے دور میں جہاں معلومات تک رسائی آسان ہے وہیں سوشل میڈیا نے لوگوں کے درمیان رابطوں کو بھی آسان بنا دیا ہے۔ کوئی سیاسی یا سماجی مسئلہ ہو تو لوگ سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے اپنا احتاج ریکارڈ کرواتے ہیں، جس سے حکومت پر دباؤ بڑھتا ہے اور مسائل ٹھیک ہونے لگتے ہیں۔

ان ویب سائٹ پر ‘ہیش ٹیگ’ کے ساتھ کسی خاص مسئلے کو نمایاں کیا جاتا ہے، جس کا مقصد لوگوں کی توجہ اس جانب مبذول کروانا ہوتا ہے۔

ٹوئٹر پر ہر کوئی مشہور ہونا چاہتا ہے اور ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا لکھا ٹوئٹ وائرل ہوجائے۔ لیکن ایسا ہر کسی کہ ساتھ  نہیں کچھ خوش قسمت ہوتے ہیں جن کے ساتھ ایسا ہو جاتا ہے۔

لیکن ذیل میں کچھ ایسے طریقے بتائے گئے ہیں جن کو اپنانے سے آپ کے ٹوئٹ وائرل ہونے کی امید بڑھ جائے گئی۔

٭ خوش قسمتی

ٹوئٹ وائرل ہونے کا پہلا طریقہ خوش قسمتی ہے۔ مثلاً آپ نے کوئی ٹوئٹ کیا اور وہ لوگوں کی نظر میں آیا، ری ٹوئٹ ہوا اور وائرل ہوتا چلا گیا۔ جب ایک ٹوئٹ چند بار ری ٹوئٹ ہو جائے تو پھر لوگ اسے آگے شیئر کرتے چلے جاتے ہیں۔ لہذا آپ بس ٹوئٹ کرتے رہیں اور انتظار کریں اس کے وائرل ہونے کا، اگر آپ خوش قسمت ہوئے تو وہ وائرل ہوجائے گا۔

٭ جذبات سے کھیلنا

محقق ٹوئٹ وائرل ہونے کا دوسرا طریقہ بتاتے ہیں کہ ٹوئٹ جذباتی ہونا چاہیے، جو پڑھنے والے کو متاثر کر سکے۔ جذبات منفی بھی ہو سکتے ہیں اور مثبت بھی۔  لہذا جب بھی ٹوئٹ کریں تو یا منفی ہو یا بہت زیادہ مثبت ہو۔ اس کے علاوہ مزاحیہ اور طنزیہ ٹوئٹس آسانی سے وائرل ہوجاتے ہیں۔

٭  ٹائمنگ

ٹوئٹ کے وائرل ہونے میں سب سے زیادہ کردار ٹائمنگ یعنی ٹوئٹ کرنے کا وقت ادا کرتا ہے، مثلاً کوئی واقعہ رونما ہوا ہے اور لوگ اس پر ردعمل دینے کے لیے ٹوئٹ کرتے ہیں۔ اگر آپ واقعہ کے فوراَ بعد ٹوئٹ کرنے والوں میں شامل ہیں تو پھر امکان ہے کہ آپ کے ٹوئٹ وائرل ہوجائے۔ بصورت دیگر آپ کا ٹوئٹ خواہ کتنا بھی اچھا ہو، آپ چند گھنٹوں بعد ٹوئٹ  کرتے ہیں تو اس کا کوئی فائدہ نہیں۔ لہذٰا ٹائمنگ کا خاص خیال رکھیں۔

٭ فالورز

ٹوئٹر پر آپ کے جتنے زیادہ فالورز ہوں گے اتنے زیادہ امکانات ہیں آپ کا ٹوئٹ وائرل ہونے کے۔ کیونکہ اس وقت آپ کا ٹوئٹ زیادہ لوگوں تک پہنچ رہا ہوتا ہے۔ اگر آپ کا فالورز زیادہ نہیں ہیں تو پھر زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فالو کریں، خاص طور پر سیلیبرٹیز اور صحافیوں کو فالو کریں۔ خاص طور پر ان لوگوں کو فالو کریں جو آپ لوگوں کے ٹوئٹس اور سوالات کا جواب دیتے ہیں اور جو لوگوں کے ٹوئٹ آگے شیئر بھی کرتے ہیں۔ ایسے میں بھی آپ کو وقت کا خاص خیال رکھنا ہوگا، مثلاَ  کسی بڑی شخصیت یا کسی زیادہ فالورز فالے شخص نے ٹوئٹ کیا اور آپ اس ٹوئٹ پر اگلے دن کوئی کمنٹ کریں گے تو ضائع ہی جائے گا، کیونکہ اس وقت تک بہت سارے لوگ کمنٹ کر چکے ہوں گے اور ٹوئٹ کرنے والا کوئی نیا ٹوئٹ کر چکا ہوگا اور پچھلے والے کو بھول چکا ہوگا۔ صحیح بندے کو فالو کریں اور صحیح وقت پر ان کے interact کریں۔

اوپر دیے کے طریقے کے ساتھ آپ مہذب زبان استعمال کریں، آپ ٹوئٹ کی مقدار کے ساتھ ساتھ کوالٹی کو اچھا بنائیں، ٹوئٹ میں بہت زیادہ لوگوں کو ٹیگ کرنے سے لوگ غصہ ہوتے ہیں، لہذا دیکھ بھال کے لوگوں کو ٹیگ کریں۔

Advertisements
julia rana solicitors

کچھ ماہ تک آپ اوپر دئے طریقوں کو اپناتے ہوئے ٹوئٹ کریں، آپ کے ٹوئٹ کے وائرل ہونے کے امکانات بڑھ جائیں گئے

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply