• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • این اے 54 میں چوہدری نثار اور غلام سرور خان کی ہار ؛کامیاب آزاد امیدوار( ن) لیگ میں شامل

این اے 54 میں چوہدری نثار اور غلام سرور خان کی ہار ؛کامیاب آزاد امیدوار( ن) لیگ میں شامل

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نتیجے کے مطابق این اے 54 سے آزاد امیدوار عقیل ملک 85912 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے۔پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار عذرا مسعود 73694 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔

حلقے سے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار اور استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما غلام سرور خان نے بھی الیکشن میں حصہ لیا تاہم یہ دونوں سیاسی رہنما بھی ہار گئے۔

چوہدری نثار نے 19093 اور غلام سرور خان نے 16889 ووٹ لے سکے، اس حلقے سے ن لیگ نے کسی امیدوار کو کھڑا نہیں کیا تھا اور خالی چھوڑا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

دوسری جانب کامیاب آزاد امیدوار عقیل ملک نے مسلم لیگ (ن) کی حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ میں نواز شریف کا سپاہی ہوں اور مسلم لیگ ن کا کل بھی شیر تھا، آج بھی شیر ہوں اور آئندہ آنے والے کل بھی شیر رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ یہ سیٹ نواز شریف کا تحفہ ہے اور ان کا حق ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply