سپریم کورٹ نے سابق اٹارنی جنرل کالائسنس بحال کردیا

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کیخلاف توہین عدالت کا کیس نمٹاتے ہوئے لائسنس بحال کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق، جمعرات کو چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3رکنی بینچ نے سابق اٹارنی جنرل عرفان قادر کی لائسنس منسوخی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس نے سابق اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے پوچھا کہ گزشتہ روزعرفان قادرکا وکالت کا لائسنس بحال کردیا تھا، کیا توہین عدالت کے درخواستگزار عدالت میں موجود ہیں ،جس پرسابق اٹارنی جنرل نے بتایا کہ درخواست گزار موجود نہیں ہیں ۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے کہ لائسنس بحالی والا کیس توہین عدالت کیس کی ایک کڑی تھی لائسنس بحالی کے بعد اس کیس کوسننے کی ضرورت نہیں ۔

عدالت نے حکم دیا کہ پراسیکیورشن کی جانب کوئی پیش نہیں ہوا اور نہ ہی التواء کی درخوست آئی ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سپریم کورٹ نے سابق اٹارنی جنرل عرفان قادرکا لائسنس بحال کرتےہوئے کیس نمٹا دیا ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply