الیکشن کمیشن جیسے اداروں کو آگ لگا دیں، اعظم سواتی

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر اور الیکشن کمیشن حکام میں تلخ کلامی ہوگئی.

وفاقی وزیر اعظم سواتی نے اجلاس میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے پیسے پکڑے ہوئے ہیں۔ ایسے اداروں کو آگ لگا دیں ۔الیکشن کمیشن ہمیشہ دھاندلی کرتارہا ہے۔

وزیر ریلوےاعظم سواتی کے بیان پرالیکشن کمیشن حکام آگ بگولہ ہو گئے۔ الیکشن کمیشن حکام اجلاس سے واک آوٹ کر گئے۔

علی محمد خان الیکشن کمیشن حکام کومنانے کے جتن کرتے رہے۔ وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا۔ ہم بیٹھ کر بات کرسکتے ہیں۔اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن نے علی محمد خان سے اجلاس میں جانے سے معذرت کر لی۔

اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا حکومتی وزرا نے گزشتہ روزبھی اجلاس میں بدتمیزی کی۔آج الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات لگائے گئے۔ایسے ماحول میں قائمہ کمیٹی اجلاس میں شرکت نہیں کرسکتے۔ حکومتی وزرا کے رویے سے چیف الیکشن کمشنر کو آگاہ کریں گے۔

الیکشن کمیشن کا وفد قائمہ کمیٹی اجلاس چھوڑ کر پارلیمنٹ ہاوس سے چلا گیا۔ الیکشن کمیشن کے وفد کے جانے کے بعد مصطفی نواز کھوکھر بھی اعظم سواتی پر برس پڑے۔

مصطفٰی نواز کھوکھر نے کہا۔ اعظم سواتی بتائیں کہ الیکشن کمیشن نے کس سے پیسے لیے ہیں؟کیا الیکشن کمیشن نے ن لیگ یا پیپلز پارٹی سے پیسے لیے ؟ کامران مرتضیٰ نے کہا، یقین سے کہتا ہوں کہ الیکشن کمیشن کو جان بوجھ کر اٹھایا گیا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

وزیر ریلوے اعظم سواتی اپنے بیان پر ڈٹے رہے۔ انہوں نے اراکین کے اعتراض پر کہا۔ میں نے درست بات کی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply