• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف نظرثانی اپیل مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف نظرثانی اپیل مسترد کر دی

سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین عدالت کیس میں مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی بریت کے خلاف نظر ثانی اپیل مسترد کردی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ سال 31 اکتوبر کو توہین رسالت کیس میں سزائے موت پانے والی آسیہ بی بی کی سزا کالعدم قرار دے کر ان کی رہائی کا حکم دیا تھا۔

آسیہ بی بی کی سزا کالعدم قرار دینے اور رہائی کے خلاف قاری محمد سلام نے عدالتِ عظمیٰ میں نظر ثانی اپیل دائر کی تھی۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے نظرثانی اپیل پر فیصلہ سنایا۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے قاری سلام کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘آپ فیصلے میں ایک بھی غلطی نہیں بتاسکے، آپ کو فیصلے میں عام باتوں پر اعتراض ہے، فیصلے پر نہیں’۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس کے ساتھ ہی سپریم کورٹ نے آسیہ بی بی کی بریت پر مدعی کی نظر ثانی اپیل مسترد کردی

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply