• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • یوکرین کے خلاف روس کی جارحیت سے چین حوصلہ پکڑے گا، ٹرمپ کی وارننگ

یوکرین کے خلاف روس کی جارحیت سے چین حوصلہ پکڑے گا، ٹرمپ کی وارننگ

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یوکرین کے خلاف روس کی جارحیت سے چین حوصلہ پکڑے گا۔

امریکی ریڈیو پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین پر روس کا حملہ چینی صدر کو تائیوان پر قبضہ کرنے کی ہمت دے گا، سابق صدر کے مطابق چین تائیوان پر خود حملہ کرے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ جب وہ صدر تھے تو چینی روسی صدور میں سے کوئی حملہ کرنے کی ہمت نہیں کر سکا، ٹرمپ نے صدر بائیڈن کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر نے روسی صدر کو کم تر سمجھا، صدر ٹرمپ نے جو بائیڈن کو بین الاقوامی تعلقات میں کمزوری کا ذمہ دار بھی ٹھہرایا۔

واضح رہے یوکرین اور روس کے درمیان تنازع شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ متنازع علاقوں کو تسلیم کر کے روس نے عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین کے حوالے سے روسی اقدامات قابل مذمت ہیں اور روس فوری طور پر مزید فوجی بھیجنے کا فیصلہ واپس لے۔

Advertisements
julia rana solicitors

دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے روس کے خلاف تجارتی پابندیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ یو کرین کے دو علاقوں کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کے صدر پیوٹن کے اقدام کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply