• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • شیخ رشید نے کراچی سے دوسری فریٹ ٹرین کا افتتاح کردیا

شیخ رشید نے کراچی سے دوسری فریٹ ٹرین کا افتتاح کردیا

کراچی:وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید نے کراچی کینٹ اسٹیشن سے دوسری فریٹ ٹرین کا افتتاح کردیا ۔

مرین گروپ کے اشتراک سے فریٹ ٹرین کا افتتاح کردیا گیا ،ٹرین کراچی سے لاہور کیلئے چلے گی ،فریٹ ٹرین میں 50سے زائد کنٹینر میں مجموعی طور پر 1500 من مال لے جانے کی صلاحیت ہوگی ۔

مرین گروپ کا کہنا ہے کہ اس اشتراک سے ریلوے کے ریونیو میں مزید بہتری آئی گی مرین گروپ ریلوے کیلئے لوڈنگ کی سہولت دے رہا ہے۔

شیخ رشید کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے جو قوم سے وعدہ کیا تھا وہ ضرور پورا ہوگا،سال میں 20فریٹ ٹرین اور 20مسافر ٹرین چلانا ہمارا حدف ہے پاکستان میں وی وی آئی پی ٹرین 23 مارچ سے چلنا شروع ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ریلوے پہلے سے بہتر ہوتی تو سڑکوں پر اتنا آلودہ ماحول نہیں ہوتا دنیا میں آرمی کے بعد سب سے زیادہ عزت ریلوے کو ہوتی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وفاقی ریلوے وزیر کا کہنا تھا کہ جو بھی کراچی سرکلر ریلوے کے سامنے آئے گا اسے روند کر نکل جائیں گے ٹریکر سسٹم سے گھر بیٹھے ٹرین کی لوکیشن مل جائے گی جسکے کوئی خرچہ بھی ریلوے نے نہیں کیا ہے ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply