ٹی 10کے افتتاحی ایڈیشن کا آج سے آغاز ہوگا

شارجہ:دنیائے کرکٹ میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20کے بعد نئے  فارمیٹ ٹی 10کا آج سے آغاز ہونے جارہا ہے۔

ون ڈے اورٹی 20فارمیٹ ہوا پرانا،اب ٹی 10کازمانہ آگیا   ،متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں جمعرات سے چھکوں چوکوں کا میلہ سجے گا،ٹیم تو پورے 11کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی لیکن فی اننگز صرف 10اوورز ہوں گے،ڈیڑھ گھنٹے میں  نتیجہ بھی آجائے گا۔

افتتاحی ایڈیشن  میں 6ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی،پنجابی لیجنڈز، پختونز، مراٹھا  اریبینز ، کیرالہ کنگز، کولمبو لائنز اور بنگال ٹائیگرز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ایونٹ میں شاہدآفریدی، شعیب ملک، سرفرازاحمد، حسن علی سمیت 26پاکستانی کھلاڑی جادو جگائیں گے ،یہی نہیں بلکہ ڈیرن سیمی، ایوئن مورگن اور دیگر انٹرنیشنل کرکٹرز بھی رنگ جمائیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors

افتتاحی روز رنگا رنگ تقریب کے بعد 2میچز کھیلے جائیں گے،پہلے میچ میں بنگال ٹائیگرز اور کیرالہ کنگز جبکہ دوسرے میچ میں مراٹھا اریبینز اور پختونز کےدرمیان مقابلہ ہوگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply