• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پولیس نے ماسک نہ پہننے پر نوجوان کے ہاتھ پیروں میں کیلیں ٹھونک دیں

پولیس نے ماسک نہ پہننے پر نوجوان کے ہاتھ پیروں میں کیلیں ٹھونک دیں

بھارت کی ریاست اترپردیش میں پولیس نے ایک نوجوان کو فیس ماسک نہ پہننے پر انتہائی دردناک سزا دے دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس نے ماسک نہ پہننے پر ایک نوجوان کے ہاتھ اور پیروں پر کیلیں ٹھونک دیں۔

نوجوان کی ماں نے پولیس پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے ماسک نہ پہننے پر ان کے بیٹے کو شدید تشدد کو نشانہ بنایا اور اس کے ہاتھ اور پیروں پر کیلیں ٹھونکیں۔

دوسری جانب یو پی کی پولیس نے اس معاملے پر کوئی بھی بیان دینے سے انکار کر دیا ہے۔

گزشتہ ماہ بھارت کی ریاست مدھیا پردیش میں پولیس دو اہلکاروں نے سڑک کے اوپر ایک نوجوان کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث وہ کئی دنوں تک اسپتال میں داخل رہا۔

Advertisements
julia rana solicitors

خیال رہے کہ بھارت میں عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر کی شدت برقرار ہے اور آئے روز تین ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں جا رہے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply