لاہور:وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نوازشریف کی حالت بالکل ٹھیک ہے وہ قومی مجرم ہیں،مریم نواز والد کی صحت کو لیکر جھوٹا پروپیگنڈا کرنا چھوڑ دیں۔
جمعے کو پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ سانحہ ساہیوا ل پر اپوزیشن کی جانب سے سیاست کی جارہی ہے،72گھنٹوں کے اندر ذمے داروں کیخلاف کاروائی کی گئی ہے،واقعے کی تحقیقات سے اگر عوام بھی راضی نہیں ہوگئ تو جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے تیار ہوں گے۔
وزیراطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ نوازشریف کو جیل میں وئ وی آئی پی پروٹوکول دیا جارہا ہے،ان کی ہر قسم کی حفاظت اور ٹریٹمنٹ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،نوازشریف کو اسپیشل ٹریمنٹ کی ضرورت نہیں تھی،پی آئی سی کی رپورٹ میں تمام چیزیں نارمل ہیں،مریم نواز جھوٹ بول کر جذباتی بلیک میل کررہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے دئیے پاکستان مخالف دئیے گئے بیان کی وہ بھرپور مذمت کرتے ہیں، سب سن لیں جو بھی پاکستان کی جانب میلی آنکھ آٹھا کر دیکھے گا تو اس کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں