• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ٹرمپ نے جنرل باجوہ کو مشرف جیسا سمجھ کر غلطی کی،برطانوی تھنک ٹینک

ٹرمپ نے جنرل باجوہ کو مشرف جیسا سمجھ کر غلطی کی،برطانوی تھنک ٹینک

SHOPPING
SHOPPING

برطانوی تھنک ٹینک  نے کہا ہے کہ امریکا اسلام آباد پر اپنی گرفت کھو چکا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ نے جنرل باجوہ کو پرویز مشرف جیسا سمجھ کر غلطی کی  برطانوی تھنک ٹینک رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹیٹیوٹ کے تجزیے کے مطابق پاک فوج مشرف کے دور سے زیادہ پر اعتماد ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کے ٹوئٹ سے پاکستان کو احساس ہوگیا کہ گزشتہ70سال تک امریکا پر اعتبار کرکے غلطی کی تھی، اب پاکستان کو نہیں دنیا کو ڈومور کی ضرورت ہے۔ تجزیاتی رپورٹ کے مطابق جنرل باجوہ  ڈاکٹرئن امریکی دھمکیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہی ہے اور اب دنیا سے ڈومور کا مطالبہ کیا جارہا ہے  برطانوی تھنک ٹینک کے مطابق دہشت گردی کے خلاف مسلسل جنگ اور مشرقی سرحد پر حالات نے فوج کو پہلے سے زیادہ سخت جان بنا دیا ۔ رپورٹ کے مطابق روس ، چین ، ترکی اور ایران اب پاکستان کے دفاع کے لئے سامنے آئے ہیں جو اس بات کا اظہار ہے کہ امریکا اسلام آباد پر اپنی گرفت کھو چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاک فوج امریکی فوجی امداد میں کٹوتی اور سرحد پار سے امریکی کارروائیوں سے پیدا ہونے والے تمام ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔

SHOPPING

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *