حرمین شریفین میں تصویر کشی و ویڈیو بنانے پر امتناع

ریاض(ویب ڈیسک) سعودی عرب میں اسلام کے دو مقدس ترین مقامات مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں زائرین کی جانب سے تصویر کشی اور ویڈیو بنانے پر امتناع عائد کردیا ہے ۔ جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان میں یہ بات بتائی گئی ۔ سعودی جنرل ڈائرکٹوریٹ آف پریس اینڈ انفارمیشن کے بموجب مسجد حرام ( مکہ مکرمہ ) اور مسجد نبوی ﷺ( مدینہ منورہ ) میں تصویر کشی   پر امتناع عائد کرنے کا فیصلہ سعودی وزارت خارجہ نے 12 نومبر کو کیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس امتناع کا اطلاق نہ صرف زائرین پر بلکہ وہاں میڈیا پر بھی ہوگا ۔ اس امتناع کا فیصلہ ان دونوں حرمین شریفین کے تحفظ اور تقدس کو ذہن میں رکھتے ہوئے کیا گیا ہے ۔

بیان کے بموجب اس امتناع کا اطلاق حرمین شریفین کے اطراف دیگر مساجد کے پاس بھی ہوگا ۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ اس امتنا ع کی ایک اور وجہ یہ بھی ہے کہ زائرین کی جانب سے تصویر کشی اور ویڈیو بنانے کی وجہ سے وہاں نمازیوں اور عبادات میں مصروف افراد کو بھی مشکلات پیش آتی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ امتناع اس لئے بھی عائد کیا گیا ہے تاکہ وہاں زائرین صحتمندانہ ماحول میں اور پرسکون انداز میں عبادات کرسکیں۔ اگر اس کی خلاف ورزی کی جاتی ہے تو وہاں بنائی جانے والی تصاویر اور ویڈیوز کو ضبط کرلیا جائیگا اور قانونی کارروائی بھی کی جائے گی ۔

Advertisements
julia rana solicitors

واضح رہے کہ یہ امتناع ایسے وقت میں عائد کیا گیا ہے جب یہ اطلاعات سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر گشت کر رہی تھیں کہ ایک اسرائیلی یہودی نے حالیہ دنوں میں مسجد نبوی ﷺ کا دورہ کیا تھا ۔ اس یہودی کی ایک تصویر بھی سوشیل میڈیا پر پھیلائی جا رہی تھی ۔ اس کا دعوی تھا کہ اس نے مسجد نبوی ﷺ کے علاوہ ایران ‘ لبنان اور اردن میں دیگر مقامات کا بھی دورہ کیا تھا ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply