• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کراچی سٹاک ایکسچینج حملے میں جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں :کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان

کراچی سٹاک ایکسچینج حملے میں جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں :کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان

کمیونسٹ پارٹی ھر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے، وہ کسی فرد کی طرف سے ہو یا گروہ اور تنظیم کی طرف سے۔ ریاست کی طرف سے ہونے والی دہشت گردی کی پارٹی سب سے زیادہ مذمت کرتی ھے۔ریاستی دہشت گردی ہی جوابی ہشت گردی کوجنم دیتی ہے۔ ملک میں حکمران طبقات اور گروہوں نے مل کر ایک سوشل کانٹریکٹ (آئین) بنایا ہے۔ اس کے مطابق حکومتی / ریاستی پالیسیوں سے اختلاف رکھنے اپنے حقوق کے لئے پرامن سیاسی جدوجہد کرنے کا ملک کے ہر شہری کو حق حاصل ہے۔ اگر اس حق کو صلب کیا جائے ، مذاکرات کے بجائے ریاستی جبر استعمال کیا جائے ۔ اختلافی آواز کو سختی سے کچلا جانے لگے۔ اختلاف کرنے والوں کو اغواء کرکے غائب کردیا جائے۔ انکی مسخ شدہ لاشیں ویران جگہوں پر پھینک دی جائیں یا مارکر لاشیں ھی غائب کردی جائیں ، انکی رہائی کے لئے انکی بہنیں، مائیں ، خاندان کے افراد سڑکوں پر انہیں ظاہر کرنے، عدالتوں میں پیش کرنے کی دھائیں دیتے خود کشیاں کرنے لگیں ۔ لیکن انہیں ریاست اپنی عدالتوں میں بھی پیش کرنے کو تیار نہ ھو ،تو اس کے نتیجے میں جوابی تشدد جنم لیتا ہے۔ ایسے حالات میں متاثر خاندان کے افراد ملک کے دشمنوں کے ھاتھوں بھی استعمال ھونے سے گریز نہیں کرینگے۔ کمیونسٹ پارٹی سمجھتی ہے کہ جب تک ریاست اپنا بیانیہ تبدیل نہیں کرے گی ملک میں دہشت گردی ختم نہیں ہوگی۔ اس میں کسی دوسرے ملک کو ملوث قرار دینے سے معاملات مزید بگڑتے جائیں گے۔ پاکستانی ریاست نے افغانستان میں سامراجی مقاصد کے لئے مداخلت کی، دہشت گردوں کو منظم کیا انکی تربیت کی ۔ اس کے نتیجے میں لاکھوں افغان بھائی مارے گئے۔ یہ ہماری ریاست کی پالیسیاں ہیں کہ وہاں آج بھی امن قائم نہیں ہو رہا۔ اس کے نتائج ہماری عوام بھی بھگت رہی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

پاکستانی ریاست کو آئین کے مطابق ملکی معاملات کو چلانا چاہیے ۔ ماوراء آئین وقانون اختیار کی گئی روش کو ختم کیا جائے۔ ملک کے شہریوں خاص طور پر بلوچ، پختون اور سندھی نوجوانوں کو اغواء کرکے غائب کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔ اس سے ملک مزید کمزور ہورہا ہے ۔ ملک کو رضاکارانہ وفاق بنایا جائے۔ مظلوم قوموں کو مطمئن کرکے ملک کو قائم رکھا جا سکتا ہے۔ ورنہ اس طرح کی دہشت گردی کا سلسلہ جاری رہےگا۔ دہشت گردی کے نتیجے میں دونوں طرف سے مرنے والوں کے خاندان اپنے پیاروں کی بے وقت موت پر آہ و زاری کرتے رہیں گے۔
پولٹ بیورو ۔
کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان!

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply