• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب آج ہو رہا ہے

بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب آج ہو رہا ہے

کوئٹہ:بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب آج ہو رہا ہے،اس نشست کے لیے 6امیدوار میدان میں ہیں۔الیکشن کمیشن حکام کے مطابق ،بلوچستان سے سینیٹ کی ایک خالی نشست پر ضمنی انتخاب کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔امیدواروں میں سابق صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی، میر عامر رند، ساجد ترین، رحمت اللہ کاکڑ، دستگیر بادینی اور سابق نگراں وزیر اعلیٰ میر علاء الدین مری شامل ہیں۔انتخاب کیلئ بلوچستان اسمبلی کو پولنگ اسٹیشن قرار دیا گیا ہے جہاں پولنگ صبح 9 سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی ۔سینیٹ کی یہ نشست سابق سینیٹر نعمت اللہ زہری کے رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہونے کے باعث خالی ہوئی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply