• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ جمعرات کو ادا کی جائے گی

بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ جمعرات کو ادا کی جائے گی

لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ جمعرات کو ادا کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق طویل علالت کے بعد انتقال کرجانے والی بیگم کلثوم نواز کی نماز جنازہ جمعرات کو ادا کی جائے اور تدفین جمعہ کو جاتی امرا میں ہوگی۔خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ کلثوم نواز کی تدفین میاں شریف کی قبر کے پہلو میں ہوگی، شہبازشریف جسد خاکی لینے برطانیہ جائیں گے۔بیگم کلثوم نواز کی میت کو غسل دے دیا گیا، نواز شریف کے دونوں صاحبزادے حسن اور حسین نواز والدہ کا آخری دیدار لندن میں ہی کریں گے۔خاندانی ذرائع کے مطابق حسن اور حسین نواز تدفین کیلئے پاکستان نہیں آئیں گے، حسین نواز کے صاحبزا دے زکریا شریف نواز میت کے ساتھ پاکستان آئیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply