سمندری طوفان ست رنگ نے بنگلا دیش میں تباہی مچادی

خلیج بنگال کے سمندری طوفان ست رنگ نے بنگلا دیش میں تباہی مچادی۔

88 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں اور بارش سے درخت گرگئے ، سڑکیں تالاب بن گئیں۔

سمندری طوفان کے باعث 10 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ ایک کروڑ صارفین بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔

خلیج بنگال کے سمندری طوفان کے باعث بنگلادیش میں مواصلاتی نظام متاثر، ساحلی علاقوں سے دس لاکھ افراد شیلٹر ہومز منتقل کر دیے گئے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سمندری طوفان ست رنگ سے ہونے والے مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply