• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسرائیل پر حملہ کیوں کیا؟ حماس نے جاری کردہ رپورٹ میں حقائق بتا دیے

اسرائیل پر حملہ کیوں کیا؟ حماس نے جاری کردہ رپورٹ میں حقائق بتا دیے

فلسطینی گروپ حماس نے 7 اکتوبر حملے کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں حملے کے محرکات کی وضاحت کی گئی ہے۔

رپورٹ میں تنازعات کے تاریخی تناظر اور فلسطینیوں کی دہائیوں سے برداشت کی جانے والی ناانصافیوں پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی دائیں بازو کی حکومت کے تحت اسرائیل اپنی زیادتیوں کو تیز کر رہا ہے اور 7 اکتوبر کا حملہ فلسطینی کاز کو ختم کرنے کے لیے اسرائیلی دباؤ کا “فطری ردعمل” تھا۔

حماس ان الزامات کو مسترد کرتی ہے کہ اس نے حملے کے دوران جان بوجھ کر عام شہریوں کو نشانہ بنایا جس میں تقریباً 1,140 افراد ہلاک ہوئے جن میں 700 عام شہری بھی شامل ہیں ، میڈیا رپورٹس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نے کاروں اور گھروں کو نشانہ بنایا لیکن رپورٹ میں تسلیم کیا گیا کہ حملے کے دوران انتشار پیدا ہوا تھا کیونکہ غزہ کے ارد گرد اسرائیلی سیکورٹی کا سامان تیزی سے گر گیا تھا۔

رپورٹ میں بین الاقوامی فوجداری عدالت کے ذریعے “مقبوضہ فلسطین میں تمام جرائم” کی تحقیقات پر زور دیا گیا ہے اور پراسیکیوٹر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ “فوری طور پر” زمینی حقائق پر تحقیقات شروع کریں۔

فلسطینی گروپ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ اسرائیل کے خلاف تنازع میں ہیں اور یہودیوں کے خلاف ان کے مذہب کی وجہ سے نہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

حماس نے غزہ پر اسرائیل کی جارحیت ختم کرنے اور علاقے سے اسرائیلی فوجیوں کے انخلاء کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنے کے قابل ہونا چاہیے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply