• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • 92 سالہ ارب پتی میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک کی پانچویں شادی کرلی

92 سالہ ارب پتی میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک کی پانچویں شادی کرلی

92 سالہ ارب پتی میڈیا ٹائیکون روپرٹ مرڈوک کی پانچویں بارسہرے باندھنے کی تیاریاں۔۔۔ 66 سالہ دلہن این لیسلی اسمتھ ایک تاجر کی بیوہ ہیں۔

یادرہے روپرٹ مرڈوک وال سٹریٹ جرنل، نیویارک پوسٹ ، دی آسٹریلین نیوز یوکے ، فاکس نیوز سمیت متعدد اخبارات اور نیوزچینلز کے مالک ہیں۔

روپرٹ مرڈوک نے نیویارک پوسٹ سے گفتگو میں کہا ہے کہ ان کی این لیسلی سے پہلی ملاقات 2022 ستمبر میں بیل ایئر، کیلیفورنیا میں واقع ان کے انگور کے باغ، موراگا اسٹیٹ پر ہوئی تھی ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت گھبرائے ہوئے تھے کیونکہ وہ ایک دفعہ پھر محبت میں پڑنے سے خوفزدہ تھے – لیکن جانتا تھا کہ یہ میری آخری محبت ہوگی میں خوش ہوں.

دی نیوز کارپوریشن کے بانی اپنی پانچویں اور آخری شادی اس سال گرمیوں کے آخر میں کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں ۔

66 سالہ دلہن این لیسلی اسمتھ کی شادی پہلے چیسٹر اسمتھ سے ہوئی تھی، جو ایک فوک گلوکار اور ریڈیو اور ٹی وی کے ایگزیکٹو تھے، جن کا انتقال 2008 میں ہوا تھا۔

روپرٹ مرڈوک کی شادی اس سے قبل سابق فلائٹ اٹینڈنٹ پیٹریشیا بکر، صحافی اینا مرڈوک اور کاروباری شخصیت وینڈی ڈینگ سے ہوئی تھی۔ ان سے ان کے چھ بچے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

2016 میں، اس نے اپنی چوتھی بیوی سابق ماڈل جیری ہال سے لندن کی فلیٹ سٹریٹ پر واقع سینٹ برائیڈ چرچ میں شادی کی۔ تاہم گزشتہ سال اگست میں ان کی طلاق ہو گئی تھی۔ جسے مہنگی ترین طلاق قرار دیا گیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply