پاناما پیپرز کے ملزم اسحق ڈار کی طویل رخصت منظور

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان کے وزیر مالیات اسحق ڈار کو جنہیں پاناما پیپرز  معاملہ میں ملزم قراردیا گیا ہے جبکہ علیل سیاستداں کو ان کی خدمات سے بھی صرف اس لئے معزول کیا گیا ہے کہ ایک عدالت نے انہیں اشتہاری مجرم بھی قرار دیدیا ہے۔ اسحق ڈار نے تین ماہ کی رخصت طلب کی تھی۔ یاد رہے کہ 67 سالہ ڈار تقریباً ایک ماہ قبل لندن آئے تھے اور انہیں 21 فروری تک اپنی ڈیوٹی سے رجوع ہوجانا چاہیے۔

ہارلے اسٹریٹ میں واقع ایک ہاسپٹل میں موصوف اپنے عارضہ قلب کا علاج کروارہے ہیں جبکہ زیادہ سے زیادہ انہیں تین ماہ کی رخصت منظور کی جاسکتی ہے جس کے مطابق انہیں 21 فروری تک اپنی ڈیوٹی سے رجوع ہوجانا چاہیے۔ ایسا نہ ہونے کی صورت میں اسحق ڈار کو ان کے عہدہ سے مستقل طور پر برخاست کیا جاسکتا ہے جبکہ معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو یہ کہنا پڑتا ہے  کہ اب اسحق ڈار کیلئے واپسی کا کوئی راستہ نہیں ہے اور ساڑھے چار سال تک وزیرمالیات رہنے کا زمانہ اب قریب الختم ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اسحق ڈار نے وزیراعظم کے دفتر کو ایک مکتوب بھی تحریر کیا تھا جس میں انہوں نے طویل رخصت کی خواہش کی تھی اور کہا تھا کہ ان کے سرجن نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی نوعیت کے طویل سفر نہ کریں۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو تحریر کئے گئے مکتوب میں انہوں نے انہیں (ڈار) تفویض کی گئی ذمہ داریوں سے دستبردار ہونے کی خواہش کی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply