• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سانحہ ساہیوال:جاں بحق افرادکی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پرآگئی

سانحہ ساہیوال:جاں بحق افرادکی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پرآگئی

ساہیوال:سانحہ ساہیوال میں جاں بحق ہونے والے افراد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر پر آگئی،کار میں سفر کرنے والوں پر قریب سے فائرنگ کی گئی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ،لاہور سے بورے والہ جانے والے خاندان کو ساہیوال کے قریب قادر آباد کے مقام پر سی ٹی دی کے اہلکاروں نے دہشتگرد سمجھ کر 1سے 10فٹ کے فاصلے پر بے دردی سے فائرنگ کرکے ابدی نیند سلایا۔

خلیل کو 5گولیاں لگیں،3سینے اور بازو پر جبکہ 2گولیاں سر پر لگیں، نبیلہ کو ایک گولی کنپٹی پر جبکہ 2گولیاں پیٹ پے لگیں،13سالہ اریبہ کو 6فائر لگے جن میں 6گولیاں سینے میں اور 3گولیاں پیٹ میں لگیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

کار چلانے والے ذیشان کو ذیشان کو بھی 6گولیاں لگیں ایک گولی دائیں جانب سے گردن میں لگی باقی 5 گولیاں سینے میں لگیں، جس سے اس کی موت واقع ہوئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply