بھگوان کے ساتھ کروڑوں کا دھوکہ

سرینگر: مقبوضہ جموں و کشمیر کے ریاستی ضلع میں واقع مشہور شری ماتا ویشنو دیوی گھپا مندر کے عقیدت مندوں نے اپنے ہی بھگوان کو چونا لگا دیا۔

تفصیلات کے مطابق مندر میں پوجا کیلئے آنے والوں  2 کروڑ 30 لاکھ روپے کی منسوخ شدہ نوٹوں کی رقم بطور نذرانہ پیش کی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کی طرف سے 8 نومبر 2016ء میں نوٹ بندی کے فیصلے کے بعد ملک میں ہندوﺅں کی دوسری امیر ترین مندر ( ویشنو دیوی شرائن) میں عقیدت مندوں نے 2 کروڑ 30 لاکھ روپے کے منسوخ شدہ نوٹوں کی خطیر رقم بطور نذرانہ پیش کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اگرچہ ریزرو بینک آف انڈیا نے عرصہ دراز سے منسوخ شدہ نوٹوں کو لینا بند کیا ہے، لیکن کئی لوگوں کے پاس ابھی بھی منسوخ شدہ نوٹ موجود ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

رپورٹ کے مطابق نوٹ بندی کے بعد یاتریوں نے صرف ایک ماہ کے اندر ایک کروڑ نوے لاکھ منسوخ شدہ نوٹوں کی رقم بطور نذرانہ مندر میں پیش کی تھی۔ لیکن سال 2017ء اور سال 2018ء کے دوران اس میں کمی واقع ہوئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply