بھارت کا چندریان مشن کا بھانڈا پھوٹ گیا

عالمی میڈیا اور سائنسدانوں نے بھارت کی مون لینڈنگ کا بھانڈا پھوڑ دیا، بھارت کے چاند کے جنوبی قطب میں اترنے کا دعویٰ جھوٹا نکلا۔،

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ بھارت چاند تک رسائی حاصل کرنیوالا دنیا کاچوتھا ملک بنا اور عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بنا رہا۔

اس حوالے سے غیرملکی خبر رساں ادارے دی بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق بھارتی مون مشن چندریان تھری کو4 ستمبر کو سلیپ موڈ میں منتقل کردیا گیا تھا تاہم بعدازاں اسے دوبارہ آن نہیں کیا جاسکا۔

کامیاب چینی مون مشن کے بانی اویانگ زیوآن نے بھارت کے اس دعوے کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ تفصیلی ریسرچ کے بعد واضح ہوگیا ہے کہ بھارت نے چندریان 3 کے ساؤتھ پول پر پہنچنے کا جھوٹا دعویٰ کیا۔

اویانگ زیوآن کا کہنا ہے کہ بھارتی چندریان ساؤتھ پول کے قریب تک بھی نہیں پہنچ سکا، چین اس وقت دنیا میں سب سے بہترین اسپیس ٹیکنالوجی کا حامل ہے اور عالمی سطح پر مضبوط ساکھ رکھتا ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

اشوک سوئین نے بھی ٹوئٹ میں لکھا کہ چین کے سائنسدانوں نے بھارتی مون لینڈنگ کے مشن کو جھوٹا قرار دے دیا ہے۔

China Academy of Sciences (CAS) academician Ouyang Ziyuan (R) speaks next to CAS deputy head Zhou Qi (L) during a press conference at the Institute of Geology and Geophysics headquarters in Beijing on October 19, 2021, after analysis of the first lunar rocks to be brought back to earth in decades showed the Moon was volcanically active more recently than previously thought. (Photo by Noel Celis / AFP) (Photo by NOEL CELIS/AFP via Getty Images)

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply