• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کھانسی کا شربت : بھارتی کمپنی سمیت 28 کمپنیوں کو وارننگ

کھانسی کا شربت : بھارتی کمپنی سمیت 28 کمپنیوں کو وارننگ

دنیا بھر میں کھانسی کے غیر معیاری شربت سے ہونے والی بچوں کی اموات میں اضافے کے پیش نظر امریکی ادارے نے بھارتی کمپنیوں سمیت 28 دوا ساز اداروں کو سختی سے متنبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کے خوراک اور ادویات کے ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے ادویہ ساز کمپنیوں کو مصنوعات کی تیاری میں لاپرواہی برتنے پر انتباہ جاری کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رؤئٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایف ڈی اے نے اپنے بیان میں رواں سال 28 کمپنیوں کی سرزنش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ زائد المیعاد ادویات اور مصنوعات میں استعمال ہونے والے اجزا کی جانچ پڑتال درست طریقے سے کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ کمپنیوں میں ڈاکٹرز کی ہدایت کے بغیر فروخت ہونے والی ادویات اور صارفین کے استعمال ہونے والی مصنوعات میں زہریلے اجزا، ایتھیلین گلائکول ( ای جی ) اور ڈائنتھیلین گلائکول ( ڈی ای جی )کی جانچ پڑتال درست طرح سے نہیں کی گئی ہے۔

جن ممالک کی کمپنیز کو وارننگ لیٹر جاری کیے گئے ان میں امریکا، بھارت، جنوبی کوریا، سوئٹزر لینڈ، کینیڈا اور مصر کی کمپنیاں شامل ہیں۔

وارننگ میں کہا کہ اگر ان کمپنیوں نے اپنے ٹیسٹنگ کے طریقے بہتر نہ کیے، تو ان کی تمام مصنوعات کی برآمد یا در آمد بند کر دی جائے گی، جبکہ ایف ڈی اے نے گزشتہ پورے پانچ سالوں میں اتنی زیادہ کمپنیوں کو انتباہ نہیں بھیجے جتنے صرف 2023 میں بھیجے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

یاد رہے کہ بھارت اور انڈونیشیا میں تیار کیے جانے والے کھانسی کے شربت سے دنیا بھر میں 300سے زیادہ بچوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔ ان ادویات میں ڈی ای جی اور ای جی کی بہت زیادہ مقدار تھی جو بچوں میں گردوں کے شدید زخم اور موت کا باعث بنی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply