• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • قندھار یونیورسٹی فیکلٹی آف میڈیسن سے 106 ڈاکٹرزسات سالہ کورس کے بعد فارغ التحصیل

قندھار یونیورسٹی فیکلٹی آف میڈیسن سے 106 ڈاکٹرزسات سالہ کورس کے بعد فارغ التحصیل

قندھار: 106 ڈاکٹروں نے سات سال کی اعلیٰ تعلیم کے بعد قندھار یونیورسٹی کی فیکلٹی آف میڈیسن سے گریجویشن کیا۔ قندھار کے ایک نجی ہال میں ان کے لیے گریجویشن تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ قندھار یونیورسٹی کے صدر مولوی اکرم شاہ عاصم نے کہا کہ ہم نے دشمن کو میدان جنگ میں شکست دی اب ضرورت ہے کہ ہم علمی میدان میں   اپنی آزادی منوائیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس کے بعد قندھار یونیورسٹی سے منسلک فیکلٹی آف میڈیسن کے سربراہ ڈاکٹر نجیب اللہ رحیمی نے فیکلٹی آف میڈیسن کے تاریخی پہلو، سرگرمیوں اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کہا کہ قندھار یونیورسٹی کی فیکلٹی آف میڈیسن نے گزشتہ 25 بیچز میں 1400 مرد اور خواتین ڈاکٹروں کو پیشہ ورانہ تربیت دی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply