• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزارت خزانہ نے ماہانہ آؤٹ لک کے اعداد شمار جاری کر دیے

وزارت خزانہ نے ماہانہ آؤٹ لک کے اعداد شمار جاری کر دیے

وزارت خزانہ کی جانب سے ماہانہ آؤٹ لک کے مالی اعداد شمار جاری کر دیے۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ ماہانہ آؤٹ لک کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بجٹ خسارہ 45.4 فیصد اضافہ رہا جو 672 ارب روپے ہے، گذشتہ برس اسی عرصے میں بجٹ خسارہ 462 ارب روپے تھا۔

اسی عرصے میں ترسیلات زر اور بیرونی سرمایہ کاری میں کمی ہوئی، ترسیلات زر 6.1 فیصد کم ہوئیں، گزشتہ مالی سال جولائی سے ستمبر تک ترسیلات زر 8.2 ارب ڈالر جبکہ رواں سال 7.7 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مجموعی معاشی صورتحال بہتر نظر آرہی ہے، مستحکم کرنسی کیلئے معیشت مضبوط ہونا ضروری ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply