“مکالمہ عظمتِ محمد ص ایوارڈ” تحریری انعامی مقابلہ

عزیزان گرامی ہمارے آقا و مولا سیدنا محمد صلی اللہ علیہ و آل وسلم کا 1448 واں جشن میلاد آپ سب کو مبارک ہو۔ نبی آخر الزماں صلی اللہ علیہ و آله وسلم کی آمد کی خوشی بلاشبہ ہر مسلمان کو ہے کہ خدا نے ہم پہ رحمت کی۔

رسول کریم صلی اللہ علیہ و آل وسلم کی سیرت مبارکہ پہ اربوں تحاریر لکھی جا چکیں اور ان گنت لکھی جائیں گی، مگر سچ تو یہ ہے کہ عظمتِ سیدنا احمد مجتبے صلی اللہ علیہ و آل وسلم کا بیان ابھی بھی ادھورا ہے اور مکمل تعریف تو خود خدا ہی سے ممکن ہے۔ دنیا میں کئی لوگ ہمارے آقا و مولا ص کے متعلق ایسی باتیں یا ایسے مقابلے کرتے ہیں جن سے ہمارے دل دکھتے ہیں، گو ہمارے لجپال ص کی شان پہ تو کیا فرق آ سکتا ہے۔ ہم مکالمہ پہ یقین رکھتے ہیں اور مکالمہ سے ہی جواب دینے پر۔ اس جشن میلاد کے موقع پہ مکالمہ نے سالانہ “عظمتِ محمد ص مکالمہ ایوارڈ” کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے۔ اللہ نے زندگی و توفیق دی تو انشااللہ یہ ایوارڈ/انعام ہر سال دیا جائے گا۔

رسولِ رحمت وکرم صلی اللہ علیہ و آل وسلم ہر زمانے کے رہبر ہیں۔ وہ اور انکی تعلیمات چودہ سو سال پہلے جتنی معتبر اور وقت سے آہنگ تھیں، آج بھی ہیں۔ چنانچہ مقابلے کا عنوان
سیدنا محمد ص، زمانہ جدید کے پیغمبر” رکھا گیا ہے۔ دوستوں سے توقع ہو گی کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آل وسلم کی تعلیمات کو آج کے دور اور اسکے مسائل سے ریلوینٹ اور بطور ایک حل ثابت کریں اور موجودہ دور میں انکی اہمیت و ضرورت پہ بات کریں۔
اس مقابلے میں شریک تمام لکھاری ہمارے لئیے معتبر مگر ایوارڈ کا مستحق ایک تحریر بنے گی۔ مکالمہ ایوارڈ/ انعامی رقم اس سال “پچیس ہزار روپے پاکستانی” ہو گی انشااللہ۔ میرے رب نے توفیق دی تو انشااللہ یہ رقم ہر سال بڑھتی جائے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

تحریر کم سے کم ایک ہزار الفاظ پہ مشتمل ہو۔ کسی بھی مسلک یا مذہب کی تحقیر سے پاک ہو۔ مسلمان یا غیر مسلم، پاکستانی یا غیر پاکستانی، سب مصنفین اس مقابلہ میں حصہ لے سکتے ہیں۔ جیتنے والے کا فیصلہ ججز کا پینل کرے گا، جسکا اعلان مناسب وقت پہ ہو گا۔ تحاریر جمع کرانے کی آخری تاریخ، پانچ دسمبر ہیں۔ نتائج کا اعلان نو دسمبر کو کیا جائے گا، انشااللہ۔ اپنی تحاریر اس ای میل پہ بھیجئیے
inam99@hotmail.com
آئیے، مل کر سوشل میڈیا کو اسم و ذکرِ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ و آل وسلم سے معطر و منور کر دیں۔ اس پوسٹ کو شیئر کیجئیے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اسکا حصہ بنیں۔
آپ کے اپنے
مکالمہ اور ٹیم مکالمہ

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply