• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • گریٹر افغانستان کا منصوبہ بے نقاب،این ڈی ایس کا ایجنٹ گرفتار

گریٹر افغانستان کا منصوبہ بے نقاب،این ڈی ایس کا ایجنٹ گرفتار

گریٹر افغانستان کا منصوبہ بے نقاب، خفیہ اداروں نے کراچی سے این ڈی ایس کا کارندہ گرفتار کرلیا
کراچی(مکالمہ نمائندہ خصوصی سے)شہر قائد میں خفیہ اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے گریٹر افغانستان کے منصوبے کو بے نقاب کردیا ہے، حساس اداروں نے کراچی کے علاقے محمود آباد میں کارروائی کرتے ہوئے افغان خفیہ ایجنسی (این ڈی ایس) کاایجنٹ گرفتار کر لیا ہے، گرفتار ملزم کے قبضے سے برآمد نقشوں میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا کو افغانستان کا حصہ دکھایا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی کی مذموم خواہش اور ناپاک ارادوں پر مبنی افغانستان کا مشن بے نقاب ہوگیا ہے۔ خفیہ اداروں نے کراچی کے علاقے محمود آباد سے این ڈی ایس کے ایجنٹ گل دین کو گرفتار کرلیا۔ ملزم سے دو نقشے برآمد کئے گئے، ایک میں بلوچستان اور کے پی کو افغانستان کا حصہ دکھایا گیا ہے، دوسرا نقشہ منگھو پیر کے تبلیغی اجتماع کا ہے۔ ایس ایس پی شرقی عرفان بلوچ کے مطابق ملزم کی افغان فوجی اہلکاروں کے ساتھ تصاویر بھی ملی ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply