• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منانے کیلئے تیاریاں تیز

ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منانے کیلئے تیاریاں تیز

اسلام آباد:ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں تیز ہوگئیں، اسلام آباد کی سڑکوں اور شاہراہوں پر بینرز اور بل بورڈز آویزاں کردیئے گئے۔

بھارتی مظالم کیخلاف یک زباں ،حق خود ارادیت کیلئے کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہیں،پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر منانے کیلئے تیاریاں تیزہوگئیں۔

اسلام آباد کی مرکزی شاہراہوں پر کشمیریوں کی حمایت اور بھارتی مظالم کیخلاف بل بورڈز اور بینرز آویزاں کردیئے گئے،عوام بھی کشمیری بھائیوں کا بھرپور ساتھ دینے کیلئے پرعزم ہے۔

اُدھر راولپنڈی سمیت دیگر شہروں میں بھی کشمیریوں سے اظہار یکجتی کیلئے مختلف تقاریب منعقد کی جارہی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

، شہریوں کا کہنا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جسے اقوام عالم کو تسلیم کرنا ہوگا، بھارتی مظالم کیخلاف کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply