پی آئی اے میں ہٹ اٹ سسٹم کا نفاذ

 پی آئی اے   انتظامیہ نے طویل عرصے سے استعمال ہونے والے امریکی ایئرٹکٹنگ، بورڈنگ اور ریزرویشن سسٹم سیبر کو ترک کر کے ہٹ اٹ رائج کر دیا۔ ذرائع کے مطابق نیا سسٹم نافذ ہونے کے بعد پی آئی اے کو اربوں روپے کی بچت ہو گی، ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے ٹکٹوں کی ریزرویشن، فلائٹ آپریشن، اکائونٹنگ، کریو منیجمنٹ اور پروازوں کی آمدورفت و چیک-ان سروس کیلیے نئے جدید ترین سسٹم کا استعمال شروع کر دیا، جدید سسٹم پی آئی اے ایوی ایشن انڈسٹری کی صف اول کی ترکش آئی ٹی کمپنی ہٹ اٹ کمپیوٹر سروسز سے حاصل کیا ہے۔ ہٹ اٹ کا نیا کمپیوٹر سسٹم کرین مکمل طورپر فعال کر دیا گیا، نئے سسٹم پر کم وقت میں منتقلی پی آئی اے ٹیم کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے، پی آئی اے کارکنان اور ایئر لائن سے منسلک ٹریول ایجنسیز کے کارکنان کو نئے سسٹم کی ٹریننگ پہلے ہی دی جا چکی ہے۔ پی آئی اے نے نئے سسٹم پر منتقلی کے عمل کے دوران مسافروں کو کسی بھی قسم کی ممکنہ پیش آنے والی زحمت پر ان سے تعاون اور تحمل کی درخواست کی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply