تمبا کو کی برآمدات میں 61 فیصد کمی

پی ما لی سال 2018میں تمبا کو کی برآمدات 61فیصد کمی محکمہ زراعت تمبا کو کی نئی اقسام دریافت کر نے میں ناکام تفصیل کے مطا بق ما لی سال 2016-17میں 17لا کھ ڈا لر کا تمبا کو مختلف مما لک کو برآمدکیا تھا جو ما لی سال 2017-18میں 61فیصد کمی کے سا تھ 3لا کھ ڈا لر رہی تمبا کو کے کاشتکاروں اور برآمد کندگان کے مطا بق صو بہ پنجاب کے چند علاقوں جن میں ملتان ،بہاولپور، بہاولنگر، فیصل آباد، گوجرا نوالہ سمیت سیالکوٹ میں تمبا کو کی کاشت دیگر علاقوں کی نسبت زیادہ ہو تی ہے پنجاب میں گز شتہ کئی دھا یوں سے2 یا 3اقسام ہیں جو کا شت کی جا تی ہین محکمہ زراعت نے 71سال بعد بھی تمبا کو کے کاشتکار کو تمبا کو کی کو ئی نئی اقسام دریافت کر کے نہیں دیں جس کی پیداواری لا گت کم اور زمیندار کو اس کی محنت کا صلہ زیادہ ملے جس کی وجہ سے تمبا کو کا شت کر نا انتہا ئی کم کر دیا ہے محکمہ زراعت اگر تمبا کو کی کا شت پر توجہ دے تو تو اس کی برآمدات میں کمی کی بجا ئے کئی گنا اضا فہ ہو سکتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply