یوٹیوب نے ویڈیوز ایڈیٹنگ کے لیے یوٹیوب کریٹ کے نام سے نئی ایپ لانچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ایپ میں متعدد خصوصیات ہیں جن میں ایڈیٹنگ، آٹو کیپشننگ، وائس اوور کی صلاحیتیں اور بیٹ میچنگ ٹیکنالوجی کے ساتھ فلٹرز، افیکٹس، ٹرانزیشن اور رائلٹی فری میوزک کی لائبریری تک رسائی شامل ہے۔ ایپ کے بعد صارفین کو اپنی یوٹیوب ویڈیوز کے لیے پیچیدہ ایڈیٹنگ سافٹ ویئرز یا ٹولز پر انحصار نہیں کرنا پڑے گا۔
ایپ جلد ہی امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس، انڈونیشیا، بھارت، جنوبی کوریا اور سنگاپور میں دستیاب ہوگی۔ ایپ بیٹا ورژن میں ہوگی جس کا مقصد ایپ کو بہتر بنانے کے لیے کمنٹس اور صارفین کے تاثرات کا جائزہ لینا ہے، ایپ تمام صارفین کے لیے مفت ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں