• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ممتاز کامیڈین رفیع خاور عرف ننھا کو مداحوں سے بچھڑے 34 برس بیت گئے

ممتاز کامیڈین رفیع خاور عرف ننھا کو مداحوں سے بچھڑے 34 برس بیت گئے

اسلام آباد: ملک کے ممتاز کامیڈین اداکار رفیع خاورعرف ننھا کو مداحوں سے بچھڑے 34 برس بیت گئے مگر ان کے مداح آج بھی انہیں بھولے نہیں۔

ننھا نے پی ٹی وی کے معروف ڈرامے ’الف نون‘ سے شہرت حاصل کی، انہوں نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز 1966ء میں فلم ”وطن کا سپاہی“ سے کیا۔

معروف فلم ’دبئی چلو‘ نے ننھا کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا، ان کی دیگر یادگار فلموں میں سوہرا تے جوائی، سالا صاحب، نوکر تے مالک، نمک حلال، تیری میری اک مرضی، مہندی اور دیگر قابل ذکر ہیں۔

انہوں نے اپنے کریئر کے عروج پر 2 جون 1986 کو چند نا گزیر وجوہات کی بنا پر خود کشی کرلی تھی۔

فلم سالا صاحب لاہور میں 300 ہفتے تک زیر نمائش رہی جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ رفیع خاور عرف ننھا اور رنگیلا کی فلمی جوڑی کو شائقین نے بے پناہ پزیرائی بخشی۔

Advertisements
julia rana solicitors

فلمی ہیروئین میں ممتاز، انجمن، مسرت شاہین، رانی، دردانہ رحمان اور نازلی پسند کی جاتی تھیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply