• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کراچی میں لگے ہزاروں سرکاری سی سی ٹی وی جرائم روکنے میں ناکام

کراچی میں لگے ہزاروں سرکاری سی سی ٹی وی جرائم روکنے میں ناکام

کراچی : شہرِ قائد میں  جرائم پیشہ عناصر کھلے عام وارداتیں کرتے ہیں اور نِکل جاتے ہیں، یہ ملزمان قانون کی آنکھ سے تو بچ جاتے ہیں،لیکن گلی کوچوں میں کوئی اُن پر مسلسل نظر رکھتا ہے، بدقسمتی سے اَب وہ نظریں خراب ہونے لگی ہیں۔

مجرموں کو پکڑنے میں مددگارسی سی ٹی وی کیمرے کی آنکھ ہر حرکت پر نظر رکھتی ہے۔ پولیس ستر فیصد گرفتاری کیمرے کی مدد سے کرتی ہے،لیکن افسوس کہ فوٹیج یا تو قریبی اسکول سے لی جاتی ہےیا پھر کسی اسپتال یا دوسرے ذریعے سے۔

کیونکہ سرکاری کیمرے کی آنکھ میں اتنی صلاحیت نہیں،جتنی پرائیوٹ کیمروں میں ہے۔

کراچی میں کل 5ہزار سات سو سے زائد سرکاری کیمرے ہیں،جن میں ٹو اور فائیو میگا پکسل کیمراز ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

جبکہ پولیس کو 10 ہزار سی سی ٹی وی کیمراز لگانے کیلیے جو امریکی امداد ملی، وہ منصوبہ  آج تین سال بعد بھی جوں کا توں پڑا ہے۔ اگر شہر بھر کے کیمراز مکمل فعال ہوں تو ملزمان قانون سے بچ نہیں سکتے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply