ساہیوال: سرکاری اسکول کی ہیڈ مسٹریس نے اساتذہ کا واش روم استعمال کرنے پر ننھی طالبہ پر وحشیانہ تشدد کیا۔ بچی کے جسم کے نازک حصوں پر شدید زخم آئے ہیں جبکہ ڈی سی نے پرنسپل کو معطل کر کے انکوائری کا حکم دےدیا۔
ساہیوال کے گورنمنٹ گرلز مڈل اسکولمیں دوسری جماعت کی طالبہ سات سالہ ارم شہزادی کے نازک حصے میں گہری چوٹ آئی۔ والدہ کہتی ہے ارم کو دو گھنٹے تک ہوش نہ آیا،بچی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیاجہاں اسے دس ٹانکے لگے۔ارم شہزادی کہتی ہے میڈم فرخندہ نے اسے سیڑھیوں پر بھی پٹخا۔
سات سالہ بچی پر بہیمانہ تشدد کا ڈی سی نے فوری نوٹس لیا اور پرنسپل فرخندہ کو معطل کر کے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں