واٹس ایپ میں نئے فیچر کا اضافہ

تیز رفتار زندگی میں واٹس ایپ وائس نوٹ کی رفتار بھی دُگنی ہوگئی ہے۔

اب صارفین وقت کی بچت کرتے ہوئے وائس نوٹ کو سن سکتے ہیں۔ دنیا کی مقبول ترین ایپلیکیشن واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لیے نیا فیچر متعارف کروادیا۔

صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی ایپ میں نت نئی تبدیلیاں کرتا رہتا ہے تاہم حال ہی متعارف کروایا جانے والا فیچر وقت کی کمی میں صارفین کے کام آئے گا۔

واٹس ایپ پر بہت سے افراد پیغامات بھیجنے کے لیے وائس نوٹ کا استعمال کرتے ہیں اور کبھی کبھار بات اتنی لمبی ہوتی ہے کہ بھیجے جانے والا وائس نوٹ سیکنڈز سے منٹوں میں تبدیل ہوجاتا ہے۔

نئے فیچر میں صارفین اپنی مرضی کے مطابق وائس نوٹ کو جلدی سن سکیں گے کیونکہ واٹس ایپ کی جانب سے وائس نوٹ کی رفتار میں تبدیلی کی گئی ہے۔

صارف کے وائس نوٹ کے آگے اب 1 ایکس، 1.5 ایکس، اور 2 ایکس مینشن ہوگا جس سے آپ جس رفتار میں چاہیں پیغام بھیجنے والے کی آواز سن سکیں گے۔

واٹس ایپ کا یہ فیچر ابھی 2.21.100 ورژن استعمال کرنے والوں کے لیے متعارف کروایا گیا ہے۔

اس سے قبل واٹس ایپ نے تصاویر، ویڈیوز سے متعلق زبردست فیچر متعارف کرایا تھا۔ جس میں ویڈیوز اور تصاویر کو بڑے فارمیٹ میں دیکھنا ممکن تھا۔

فیچر کا مقصد تصاویر کو کھول کے دیکھنے کے بجائے پوری تصویر چیٹ کے اندر ہی نظر آتی ہے اور تصویر کو کلک کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ نیا فیچر واٹس ایپ ویڈیوز کو بھی ایسے ہی دکھاتا ہے۔

ویب بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے وائس میسج کے جدید فیچر پر بھی کام شروع کیا ہے جس کے تحت صارف اب کسی بھی شخص کو وائس نوٹ بھیجنے سے قبل سن سکے گا۔

اس سے قبل واٹس ایپ میں ایسا کوئی آپشن موجود نہیں تھا اور صارف کو آڈیو میسج بھیجنے کے بعد اگر تبدیلی درکار ہوتی تو بھیجے گئے میسج کو ڈیلیٹ کرنا پڑتا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واٹس ایپ میں میسج بھیجنے کے آئکن کے بعد ریویو کا آپشن موجود ہوگا جس کو استعمال کرتے ہوئے صارف اپنے میسج کا دوبارہ جائزہ لے سکتا ہے اور اگر وہ آڈیو مناسب نہیں یا اس میں کچھ تبدیلی کرنی ہو تو باآسانی اسے کینسل کرکے دوسرا میسج ریکارڈ کر سکے گا

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply