پیر سے کراچی میں ایک اور گرینڈ آپریشن کا آغاز

کراچی: شہر قائد میں کل سے ایک اور گرینڈ آپریشن کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ ریلوے اراضی سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے سپریم کورٹ میں بڑی بیٹھک میں فیصلہ ہوگیا۔قائم مقام چیف جسٹس گلزار احمد نے واضح اور دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا کہ ریلوے کی زمینوں پر قائم تمام تجاوزات فوری طور پر ہٹائی جائیں۔قبضہ مافیا کے خلاف پہلے سے ہی ایکشن جاری ہے اور اب پیر سے ایک اور گرینڈ آپریشن کا آغاز ہورہا ہے۔ اس بار ریلوے کے اطراف علاقے کو تجاوزات سے پاک کرایا جائے گا۔ڈی ایس ریلوے نے اپنی رپورٹ جسٹس احمد کو پیش کی جس کے مطابق پیر سے تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کیا جائے گا۔قائمقام چیف جسٹس نے کہا ریلوے کی زمینوں پر قائم تمام تجاوزات فوری ہٹائی جائیں، کراچی میں پرانی جھیلیں اور پارکس کو بحال کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر کو اس حالت میں لایا جائے جو 30 سال پہلے تھا، تجاوزات کے خاتمے کی مہم میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔ کراچی کو کلین اینڈ گرین دیکھنا چاہتے ہیں۔جسٹس گلزار احمد نے شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply