‘قوم میں اتفاق ہوا تو کالا باغ ڈیم بھی بنائیں گے’

لاہور: چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ پانی کی قلت کا واحد حل ڈیم کی تعمیر ہے، قوم میں اتفاق ہوا تو کالا باغ ڈیم بھی بنائیں گے۔

میاں ثاقب نثار نے مستقبل کے خطرات سے آگاہ  کرتے ہوئے کہا کہ ڈیم کی تعمیر اب تحریک بن چکی ہے،  ڈیم نہ بنے تو قوم کو پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

لاہور میں اخوت فاؤنڈیشن کی تقریب سے خطاب میں چیف جسٹس نے کہا قوم میں اتفاق ہوا تو کالا باغ ڈیم بھی بنائیں گئے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ احساس ہے  پانچ اور دس روپے اکٹھا کر کے ڈیمز کی تعمیر کے لیے رقم اکھٹی نہیں کر سکتے، مگر اتنی رقم ضرور اکھٹی ہو جائے گی جومثبت ہو گئی۔ پوری قوم نے مل کر پہرہ دینا ہے تاکہ ڈیمز پایہ تکمیل تک پہنچ سکے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply